منگلورو:17؍ فروری (ایس اؤ نیوز)ڈگری کالجوں میں کسی طرح کا کوئی ڈریس کوڈ نہیں ہے، کسی طرح کا بھی لباس پہننے کی انہیں آزادی حاصل ہونےکی بات ریاستی کابینہ کے وزیر برائے اعلیٰ تعلیم سی این اشوتھ نارائن نے کہی۔
اس سلسلےمیں سلسلہ وار ٹیوٹ کرتےہوئے موصوف وزیر نے کہاکہ تعلیمی اداروں اور کالج ترقی بورڈ کی طرف سے لازم کئےگئے یونیفارم کے متعلق ہائی کورٹ کا حکم نامہ بہت ہی واضح ہے۔ یہی حکم سرکاری اور پرائیویٹ پی یو سی ، ڈگری کالجوں پر بھی اطلاق ہوتا ہے۔ ایک اور ٹیویٹ میں کہا گیا ہے کہ پی یو اور ڈگری کالج ترقی بورڈ نے جس یونیفارم کو پہننے کے لئے کہا ہے سبھی طلبا لازمی طورپر وہی پہنیں۔ جن کالجوں میں یونیفارم نہیں ہے ان کالجوں کے طلبا پہلے جیسا ہی کلاسوں میں حاضر ہوں ۔ عدالت کے عبوری حکم پر لازمی طورپر عمل کرتے ہوئے آگےبڑھنے کی بات وزیر نے کہی ہے۔